اکٹھے گھومنے سے روکنے پر 2 دوستوں نے زہر کھا لیا

گکھڑمنڈی، وزیر آ باد (نامہ نگار )اکٹھے گھومنے پھرنے سے منع کرنے پر 2نوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھا لیں ، ایک جاں بحق ہو گیا ۔
گکھڑ کے محلہ انصاریاں کے رہائشی علی حسن اور لقمان آپس میں دوست تھے مگر دونوں کے گھر والے انہیں اکٹھے اٹھنے بیٹھنے اور گھومنے پھرنے سے روکتے تھے جس پر دونوں نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے دونوں کی حالت خراب ہو گئی ، تشویش ناک حالت میں نجی ہسپتال لے جایا گیا ،بعد میں گوجرانوالہ سرکاری ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا جہاں علی حسن دم توڑ گیا جبکہ لقمان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔