احسن اقبال ہرجانہ کیس، مراد سعید کے وکیل حتمی دلائل کل دینگے

اسلام آباد(آن لائن)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شبیر بھٹی مسلم ن لیگ کے رہنما وفاقی وزیر احسن اقبال کے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کیخلاف 10ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت(کل)18مارچ کرینگے۔۔۔
مراد سعیدکے وکیل حتمی دلائل پیش کریں گے انھوں نے سابقہ پیشی پر تیاری کے لیے مہلت مانگی تھی،مراد سعید کیجانب سے احسن اقبال پر ملتان سکھر موٹروے میں 70 ارب روپے رشوت کا الزام لگایا گیا تھا۔