فیس کا معاملہ :پی ایم ڈی سی،نجی میڈیکل کالجز میں ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)اور نجی میڈیکل وڈینٹل کالجز کے مابین فیس سٹرکچر پرڈیڈ لاک برقرار ہے ۔
نجی میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز کے لیے فیس سٹرکچر مقرر کرنے کے لیے پی ایم ڈی سی کی ذیلی کمیٹی کے دو اجلاس فیصلہ کن نہیں ہوسکے ہیں۔ ملک بھر کے 108 نجی میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز نے پی ایم ڈی سی کو نئے تعلیمی سال2024-22025 کے لیے فیس تجاویز پر اتفاق نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق نجی میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز سالانہ 25تا50 لاکھ روپے فیس مقرر کرانے کے خواہش مند ہیں جبکہ پی ایم ڈی سی پندرہ تا اٹھارہ لاکھ روپے فیس مقرر کرنا چاہتی ہے ۔ پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے 28فروری اور نجی ڈینٹل کالجز کے لیے 31مارچ 2025 کی تاریخ مقررکی ہے ۔ پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز کو نئے تعلیمی سال کے لیے طلبہ سے فیس جمع کرنے سے روک رکھا ہے ۔