اسرائیلی حملے ،آج یوم احتجاج

 اسرائیلی حملے ،آج یوم احتجاج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسرائیلی بربریت کیخلاف آج جمعہ کو عوام سے احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مولانا فضل الرحمن نے بیان میں کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی حملوں کیخلاف یوم احتجاج منائیں گے ، خطبا اور آئمہ جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں۔ اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں جوانوں، بچے ، بچیوں اور خواتین کی شہادتیں افسوسناک ہیں، اسرائیل نے امن وامان کی طرف بڑھتے ماحول کو بدامنی میں تبدیل کردیا ہے ۔ عالمی برادری بالخصوص مسلم اُمہ اپنے فلسطینی بھائیوں کیلئے آواز بلند کرے ، رحمتوں والے مقدس مہینے میں انسانیت سوز مظالم سے دل چھلنی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں