پانی کا تحفظ سب کی ذمہ داری :مریم نواز

 پانی کا تحفظ سب کی ذمہ داری :مریم نواز

لاہور(دنیانیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاکہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ،یہ ایک نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے پانی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریم ؐنے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا، ہر بوند قیمتی ہے ، روزمرہ زندگی میں پانی کا ضیاع روکنے کیلئے عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا۔ بڑھتی ہوئی آبادی،موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے اقدامات نہ کئے تو آنے والی نسلیں قلت کا شکار ہو سکتی ہیں،پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بارشی پانی کے ذخائر اور زیر زمین ٹینک بنا کر آبپاشی کیلئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے ،پانی بچائیں یہ عمل کرنے کا وقت ہے ،آئندہ نسل کی بقا کے لئے پانی ذمہ داری سے استعمال کریں۔دوسری طرف وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے سپیشل ایجوکیشن اداروں میں سپیشل طلبہ کو عید گفٹس کی فراہمی کاآغازکردیاگیا،عید کی تعطیلات سے قبل 40ہزار بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہورمیں 3سپیشل ایجوکیشن اداروں میں خود جا کر وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کئے ،انہوں نے ہر کلاس روم میں جا کر بچوں کو مریم نواز شریف کی طرف سے عید گفٹ اور کارڈ پیش کئے اوراظہار شفقت کیا،سپیشل بچو ں کو وزیراعلی ٰکی طرف سے عید مبارک کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ مریم نواز نے کہاکہ سپیشل بچوں کو عید گفٹ دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں،سپیشل بچوں کو خوش دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے ،سپیشل بچوں کے لئے پنجاب بھر میں نئے اور منفرد پراجیکٹس لارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں