غزہ :رفح میں اسرائیلی آپریشن ،صحافی سمیت 65شہید

غزہ :رفح میں اسرائیلی آپریشن ،صحافی سمیت 65شہید

غزہ،یروشلم (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) مصری سرحد کے قریب رفح میں اسرائیلی فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔محلہ تل السلطان میں اسرائیلی حملوں میں صحافی سمیت کم از کم65 فلسطینی شہید،90سے زائد زخمی ہو گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 فلسطینی سول ایمرجنسی سروسز کے مطابق رفح میں اب بھی 50ہزار افراد پھنسے ہوئے ہیں۔گزشتہ ایک ہفتے سے غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔ادھر مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ پٹی میں جنگ بندی کی بحالی کیلئے ایک نئی تجویز پیش کی ہے ۔ مصری تجویز کے مطابق حماس ہر ہفتے پانچ اسرائیلی  یرغمالیوں کو رہا کرے گی جبکہ اسرائیل پہلے ہفتے کے بعد جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع کرے گا۔تاہم اس تجویز پر تاحال کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا۔ادھر اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ حماس ہتھیار ڈال دے تو جنگ کل ہی بند ہو سکتی ہے ۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کالس نے یروشلم کے دورے کے دوران خبردار کیا کہ شام اور لبنان پر اسرائیلی حملوں سے حالات مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے ۔ اسرائیل میں چاقو بردار حملہ آور نے ایک فوجی کو شدید زخمی کرکے اس سے پستول چھین لیا ،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ،پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں حملہ آور کو گولی مار کر شہید کردیا۔فلسطینی قیدیوں کے کلب کی غیر سرکاری تنظیم نے کہا کہ 17 سالہ فلسطینی نوجوان کی نامعلوم حالات میں اسرائیل کی میگیدو جیل میں موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی جیلوں میں مرنے والے 63ویں فلسطینی تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں