عاقب جاوید نے ٹیم سے اچھے نتائج کی امید باندھ لی

عاقب  جاوید  نے ٹیم  سے اچھے  نتائج  کی امید  باندھ  لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہاکہ کوشش کریں گے آج کیویز کو 200 سے کم سکور پر محدود رکھیں، ون ڈے ٹیم ٹی ٹونٹی سے بہتر ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس لیے اچھے نتائج دے گی۔ ون ڈے ٹیم محمد رضوان، بابراعظم اور تجربہ کار بولرز کی وجہ سے بہتر ہے ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی سیریز کی طرح بولنگ فرینڈلی پچز پر فاسٹ بولرز کامیاب ہونگے ، حارث روف نے ان پچز پر خود کو ثابت کیا ہے ، نیوزی لینڈ میں ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کنڈیشنز بہت چیلنجنگ تھیں، مجھے پوری امید ہے ٹی ٹونٹی کے یہی پلیئرز برصغیر کی پچز پر بہترین ہونگے ، فخر زمان اور صائم ایوب کے آنے اور پی ایس ایل کے بعد اچھی ٹی 20 ٹیم بن جائے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج نیپیئر میں کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 3 بجے شروع ہوگا۔خراب موسم اور بارش کے باعث قومی ون ڈے سکواڈ کی آپشنل انڈور پریکٹس ہوئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز رافی کی رونمائی بھی ہوئی۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور کیوی کپتان نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں