غزہ :مزید41شہید ،اسرائیلی جنگی طیاروں کی بیروت پر بمباری

غزہ :مزید41شہید ،اسرائیلی جنگی  طیاروں کی بیروت پر بمباری

غزہ (اے ایف پی) غزہ کے کئی علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں 24گھنٹے کے دوران مزید 41افراد شہید ،متعدد زخمی ہو گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے دوبارہ حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 896 افراد شہید ہو چکے ،شہدا کی مجموعی تعداد50ہزار 251ہو گئی ہے ۔دوسری جانب حماس کے ترجمان باسم نعیم نے کہا ہے کہ مصر اور قطر ی ثالثوں کیساتھ جنگ بندی سے متعلق بات چیت تیزی سے جاری ہے ،ادھر جنوبی لبنان سے راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کو نشانہ بنایا ہے تاہم رات گئے تک جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق نومبر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے پہلی بار بیروت پر بمباری کی ہے ۔حزب اللہ نے اسرائیل پر تازہ راکٹ حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے ۔ اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اگر لبنان سے راکٹ داغے جانے کے بعد شمالی اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو وہ بیروت میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ داحیہ پر حملہ کریں گے ۔ اسرائیلی فوج نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقوں سے نکل جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں