پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی: آئی ایم ایف

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت ہوئی، کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ کے 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں ملیں گے، پاکستان کیساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام ستمبر میں ہوا ہے۔

ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے قرض کی نئی قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوگیا، پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلا جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ہے، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں