روس نے 909فوجیوں کی لاشیں یوکرین کو واپس کر دیں
کیف (اے ایف پی)روس نے لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 909فوجیوں کی لاشیں یوکرین کو واپس کر دیں جو تین سال سے زیادہ کی جنگ میں سب سے بڑی تعداد میں لاشوں کی وطن واپسی ہے ۔
دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ جنگ بندی کیلئے یوکرین میں عبوری حکومت قائم کی جائے جس سے معاہدے کیے جا سکیں اور جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکے ۔انہوں نے کہا اقوام متحدہ، امریکا، یورپی ممالک ،ہمارے شراکت داروں کی سرپرستی میں عبوری حکومت قائم کی جا سکتی ہے ۔