امید ہے ویمن ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریگی :جنید خان

 امید ہے ویمن ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریگی :جنید خان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ جنید خان نے کہاہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائیر کے لیے ویمن ٹیم پر بہت اعتماد ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کھلاڑیوں نے اپنی کمزوریوں کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی ہے ، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔انہوں نے کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر دباؤ بھی ہوتا ہے کہ اچھے سے اچھا کھیلنا ہے ، کھلاڑیوں کو تکنیکی لحاظ سے مضبوط کرنے کے ساتھ دماغی طور پر مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے ۔سکواڈ متواز ن ہے ، جن کھلاڑیوں نے پرفارم کیا ہے وہی منتخب ہوئی ہیں، کھلاڑیوں کو جدید تقاضوں مطابق کھیلنے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے ، پاور ہٹنگ ویمن ٹیم کا ہی نہیں پاکستان ٹیم کا بھی مسئلہ ہے ، کھلاڑیوں کو بتایا ہے کہ سنگلز اور ڈبلز پر جائیں اور ڈاٹ بال کم کھیلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں