امریکی وزیر دفاع کے بازو پر متنازع ’کافر‘ کا ٹیٹو، اسلام سے نفرت کا الزام
ہوائی (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگ سیتھ نے اپنے دائیں بازو پر موجود ایک ٹیٹو دکھا کر تنازع کھڑا کر دیا جس پر عربی زبان میں لفظ ’کافر‘ لکھا ہوا ہے ۔
ہیگ سیتھ کا یہ ٹیٹو پہلی بار 26 مارچ کو ہوائی میں واقع جوائنٹ بیس پرل ہاربرہکَم کے دورے کے دوران دیکھا گیا۔وزیر دفاع کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ نے اُن کی فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے عربی میں لکھے گئے اس ٹیٹو کی نشاندہی کی، امریکی مسلمانوں کی نمائندہ جماعت کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے بھی اس ٹیٹو کو ’مسلم دشمنی‘ کا نشان قرار دے دیا ۔یاد رہے پیٹ ہیگ سیتھ عراق اور افغانستان میں امریکی جنگوں کا حصہ رہ چکے ۔انہوں نے اپنی 2020 میں لکھی گئی کتاب ’امریکن کروسیڈ‘ میں اسلام کو مغرب کا دشمن قرار دیا۔