آسٹریلیا :منہ مانگی تنخواہ پر بھی کوئی ڈاکٹر میسر نہیں

آسٹریلیا :منہ مانگی تنخواہ پر  بھی کوئی ڈاکٹر میسر نہیں

جولیا کریک(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے دور دراز علاقے جولیا کریک میں کوینزلینڈ ٹاؤ ن کے واحد ڈاکٹر کی مدت ملازمت ختم ہونے والی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مقامی انتظامیہ نے نئے ڈاکٹر کی تلاش شروع کردی ۔منہ مانگی تنخواہ پر بھی کوئی ڈاکٹر میسر نہیں،ڈاکٹر کی تنخواہ چار لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ، مفت رہائش اور کار بھی ملے گی البتہ اسے ٹراپیکل کیڑے اور سخت گرمی برداشت کرنی ہو گی جبکہ ریاستی دارالحکومت برسبین سترہ گھنٹے کے ڈرائیو پر ہے ۔یہاں ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹر لوؤز بتاتے ہیں کہ میری خوشدامن نے مجھے ایک خبر کا لنک بھیجا، جس میں لکھا تھا 5لاکھ آسٹریلوی ڈالر تنخواہ کے باوجود کوئی ڈاکٹرجولیا کریک میں ملازمت کیلئے تیار نہیں۔ڈاکٹر لوؤز کے 2022 میں آنے سے پہلے پندرہ سال تک قصبے میں کوئی مستقل ڈاکٹر نہیں تھا۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے کئی دہائیوں سے آسٹریلیا اور پوری دنیا میں دیہی علاقوں کو پریشان کر رکھا ہے کیونکہ دور دراز علاقوں میں ڈاکٹر بہتر مراعات پر بھی ڈیوٹی انجام دینے سے کتراتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں