بھارتی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کااعلان جلدمتوقع

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بی سی سی آئی کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں کا اعلان اگلے چند دنوں میں متوقع ہے ۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایک روزہ فارمیٹ اور ٹیسٹ کے کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجا سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹیگری میں برقرار رہیں گے ۔ان تینوں کے علاوہ جسپریت بمراہ بھی اس درجے کا حصہ ہونگے ، ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان اکشر پٹیل کی گریڈ بی سے اے میں ترقی اور سپنر ورون چکرورتی، آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی اور ابھیشیک شرما کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے