اسلام آبادہائیکورٹ نے ایف آئی اے کوسوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آبادہائیکورٹ نے ایف  آئی اے کوسوشل میڈیا ایکٹوسٹ  کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اینکر و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سہراب برکت کی ایف آئی اے نوٹس کے خلاف درخواست میں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ایف آئی اے کو درخواست گزار کے خلاف تادیبی کاروائی سے روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار سہراب برکت کے وکیل بیرسٹر سعد رسول نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بنیادی الزامات یا میٹیریل بتائے بغیر نوٹس جاری کیا ،استدعا ہے عدالت ایف آئی اے کو ایڈورس آرڈر جاری کرنے سے روک دے ، عدالت نے ایف آئی اے کوتادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں