پٹرول ایک روپیہ فی لٹر سستا ، ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد:(دنیا نیوز)حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کی کمی کے بعد 254 روپے 63 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہوگیا۔