حکومت کو پانی کے ایشو پرسنجیدہ ہوناچاہئے :لاہورہائیکورٹ

حکومت کو پانی کے ایشو پرسنجیدہ ہوناچاہئے :لاہورہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس میں کمرشل مارکیٹوں میں فوری طور پر پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت کر دی اورکہاکہ حکومت کو پانی کے ایشو پر انتہائی سنجیدہ ہوناچاہئے ،عدالت نے چنگ چی اور لوڈر رکشوں سے متعلق رولز میں ترمیم کر کے 4 اپریل کو رپورٹ بھی طلب کر لی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ لوڈر رکشوں کو محکمہ ایکسائز رجسٹرڈ نہیں کر رہا، جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سکولوں کی بسوں پر حکومت کا آرڈیننس آیا تھا وہ ختم ہوگیا ، کیا سکول مالکان اتنے طاقتور ہیں کہ حکومت بھی بے بس ہو گئی۔ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے موقف اپنایا کہ پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو رہی ہے ، جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہم تو بار بار کہہ چکے ہیں کہ پانی کے ایشو پر ایمرجنسی ڈکلیئر کریں، گھروں کے باہر گاڑیاں سرعام دھوئی جا رہی ہیں، پانی کے قحط کی صورتحال بنتی جا رہی ہے ، سیکرٹری ای پی اے اور چیف سیکرٹری ان رپورٹس کو نہیں پڑھتے ۔ ایک دو گھروں کو جرمانے کریں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا، پانچ ہزار اور دس ہزار روپے جرمانہ کریں، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو باقاعدہ سرکلر جاری کراتے ہیں۔عدالت نے واسا کو پانی میٹرز کی قیمت صارف سے وصول کرنے کی ہدایت کردی،آپ سمری میں اضافی نوٹ کے ذریعے پانی میٹرز کی قیمت شامل کریں۔لیگل ایڈوائزر واسا نے عدالت کو بتایا کہ دو لاکھ پانی میٹرز کی خریداری کیلئے سمری حکومت کو بھجوائی ہے ، صارفین کی سہولت کیلئے پانی میٹرز کی قیمت قسطوں میں وصول کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں