ظفروال :نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

ظفروال(نمائندہ دنیا)تحصیل ظفروال میں ٹیڑھا گائوں کے قریب نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ 18 پائونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن 1A برآمد ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس نارووال کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا۔ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرعاصم ریاض واہلہ کا کہنا ہے کہ محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم شہریوں کے تحفظ کویقینی بنانے اورشہری دفاع کے حوالے سے دن رات کوشاں ہے ۔