اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج، اہم امور پرغور ہوگا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ، نیوز ایجنسیاں)اسلامی نظریاتی کونسل کا 241واں اجلاس آج منگل کو چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت ہوگا ۔
اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام معاملہ سمیت دیگراہم امور پر غورہو گا۔ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کے معاہدہ ختم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور ہوگا۔ خواتین کو وراثت کے حق سے محروم کرنے کی رسموں سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے ،بجلی چوری اور زکوٰۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کے غرض سے اسلامی بینکوں میں رکھنے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے دوپہر دوبجے یادگاری ٹکٹ کی تقریب رونمائی بھی ہوگی ۔