نان ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.38 فیصد اضافہ ریکارڈ

نان ٹیکسٹائل برآمدات میں  2.38 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(این این آئی)نان ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 2.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران نان ٹیکسٹائل برآمدات سے 9.66 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا تاہم جاری مالی سال جولائی تا فروری نان ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 9.89 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔اس طرح پہلے 8 مہینوں میں نان ٹیکسٹائل قومی برآمدات میں 0.23 ارب ڈالر یعنی 2.38 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی آٹھ مہینوں کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 19.05 فیصد ،سیمنٹ کی برآمدات میں 38.05 اور جفت سازی کی برآمدات میں 15.48 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں