مرکنٹائل ایکسچینج میں 51 ارب کے 54260 سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 51ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 54260 رہی۔
زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 28.656 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 7.320 ارب روپے ، کرنسیزبذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 6.826 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 3.410 ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.993 ارب روپے ، کاپرکے سودوں کی مالیت 1.027 ارب روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 752.992 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 622.105 ملین روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 619.519 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 389.533 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 160.972 ملین روپے ، ایلومینم کے سودوں کی مالیت 91.185 ملین روپے اور پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 27.115 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔