آئی ایم ایف جائزے کی کامیابی خوش آئند، میاں زاہد

کراچی(این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پہلے جائزے کی منظوری خوش آئند ہے جوموجودہ حکومت کی پالیسیوں پر عالمی اداروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔
آئی ایم ایف کے پہلے جائزے کی کامیابی کے علاوہ عالمی ادارے کے جائزہ مشن نے موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک نئے 1.3 ارب ڈالرکے معاہدے پربھی اتفاق کرلیا ہے جوخوش آئند ہے۔