انفینکس نے نوٹ 50 سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا

انفینکس نے نوٹ 50 سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا

لاہور(بزنس ڈیسک)پاکستان کے معروف اسمارٹ فون برانڈانفینکس نے نوٹ 50 سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا ہے جو کہ جدید اے آئی خصوصیات سمیت غیر معمولی چارجنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس سیریز کی نمایاں خصوصیات میں اے آئی لائیو کال ٹرانسلیشن بھی شامل ہے جو فون کالز کے دوران ریئل ٹائم دو طرفہ ٹرانسلیشن کو قابل بناتا ہے۔ 64,999 سے شروع ہونے والی نوٹ 50 سیریز ابX-park پرابتدائی خریداروں کے لیے خصوصی تحائف اور ہر خریداری کے ساتھ مفت MagPower کے ساتھ ملک بھر کے آؤٹ لیٹس پر اور آن لائن فروخت کیلئے دستیاب ہے۔ مزید برآں اس سیریز میں جدید ترین اے آئی ہیلتھ مانیٹرنگ بھی متعارف کرائی گئی ہے جس میں صحت کے اہم میٹرکس جیسے کہ ہارٹ ریٹ اورذہنی تناؤجیسی اہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔انفینکسNOTE 50 سیریزمیں آرمر الائے میٹل باڈی بھی موجود ہے جو پائیداری کے ساتھ ساتھ فون کی خوبصورتی کوبھی بڑھاتی ہے۔ لانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انفینکس کے سی ای او سائمن فینگ نے کہاکہ انفینکسNOTE 50 سیریز جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کی روزمرہ زندگی کے تجربے کومزید بہتر بناتی ہے۔ اے آئی سے لے کر تیز رفتار چارجنگ تک یہ ڈیوائس صارفین کو کارکردگی اور پائیداری کے ساتھ بااختیار بنانے کے لیے بنائی گئی ہے ۔مزید برآں، انفینکس 50 NOTE سیریز آل راؤنڈ فاسٹ چارج 3.0 کے ساتھ چارجنگ کومزید بہتر بناتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں