ٹرمپ کا وینزویلا سے تیل خریدنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا سے تیل یا گیس خریدنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔۔۔
انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ وینزویلا متعدد امریکی اتحادیوں کے ساتھ تجارتی جنگ کو بڑھا رہا ہے ۔ وہ امریکا اور شہری آزادیوں کا مخالف ہے ، جو بھی ملک وینزویلا سے تیل اور گیس خریدے گا وہ ہمارے ساتھ تجارت پر امریکا کو 25فیصد ٹیرف ادا کرنے پر مجبور ہو گا۔