سندھ میں سرکاری ملازمین 8 روز کی چھٹی کالطف اٹھائیں گے

کراچی (محمد اشھد)سندھ میں سرکاری محکموں کے ملازمین 8روز چھٹیوں پر ہوں گے ۔سندھ حکومت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے سلسلے میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
31مارچ سے 2اپریل تک عید تعطیلات کے سلسلے میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے ۔29اور 30مارچ کو ہفتہ اتوار تعطیل کے سبب دفاتر بند ہونگے جبکہ 3اپریل جمعرات کو دفاتر کھلیں گے 4اپریل کو تعطیل ہوگی۔5اور 6اپریل کو ہفتہ اتوارتعطیل کے سبب دفاتر بند ہوں گے ۔