گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف احتجاج
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)گرینڈ ہیلتھ الائنس کا سرکاری ہسپتالوں ، بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی نجکاری کرنے کے خلاف احتجاج ، احتجاج میں ڈاکٹرز، نرسز اور میڈیکل سٹاف موجود تھے۔
لاہور کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی ہیلتھ میں کام کرنے والے ملازمین احتجاج میں شامل تھے ، مظاہرین گنگارام ہسپتال سے شروع ہو کر محکمہ پرائمری اینڈ پاپولیشن کے دفتر میں پہنچے ، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ملازمین نے محکمہ پرائمری کا مرکزی دروازہ توڑ دیا، سینکڑوں مظاہرین محکمہ پرائمری میں داخل ، پولیس کی بھاری نفری بلالی گئی ،ملازمین کی جانب سے حکومت و محکمہ صحت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا تھا کہ ہزاروں مستقل ملازمین کی نوکریاں خطرے میں ہیں ،کنٹریکٹ پر عرصہ دراز سے کام کرنے والے افراد کو بیروزگار کیا جا رہا ہے ،نجکاری کا پلان ختم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔