12 سالہ امریکی لڑکے نے نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر بنا لیا

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا کے شہر میمفس سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے جیکسن اوسوالٹ (Jackson Oswalt) نے ایک حیران کن کارنامہ انجام دیا ہے ، اس نے اپنے بیڈروم میں نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر بنا لیا، جس کے بعد ایف بی آئی (FBI) نے اس کے گھر کا دورہ کیا ہے ۔۔
جیکسن نے اپنی کہانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی، جہاں اس نے بتایا کہ میں نے صرف 12 سال کی عمر سے چند دن پہلے ایک فنکشنل نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ چند تناؤ بھرے تجربات کے بعد اپنی 13 ویں سالگرہ سے چند دن پہلے میں نے کامیابی سے فیوژن حاصل کر لیا۔جیکسن کی کامیابی کو گینیز ورلڈ ریکارڈ ) میں شامل کر لیا گیا اوروہ نیوکلیئر فیوژن حاصل کرنے والا دنیا کا سب سے کم عمر شخص بن گیا ہے ۔