لاہورسمیت پنجاب کے متعدد اضلاع پختونخوامیں آج بارش کاامکان

لاہورسمیت پنجاب کے متعدد اضلاع  پختونخوامیں آج بارش کاامکان

لاہور(اے پی پی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ24گھنٹے کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع اورپختونخواکے علاقوں میں بارش کاامکان ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حافظ آباد، گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال،شیخوپورہ، فیصل آباد، بھکر،لیہ،تو نسہ، ڈیرہ غا زی خان اور گردو نواح میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔ مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلیاں،چترال ،دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ،لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش چترال 28، پاراچنار 12، دیر بالا 12، دروش 11اور کالام میں 5ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں