فیصل چودھری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا
لاہور (دنیا نیوز )عمران خان کی ہدایت پر وکیل فیصل چودھری کو لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے فیصل چودھری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا، بانی کی منظوری کے بعد فیصل چودھری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وکلا کی ملاقات کے دوران مشعال یوسفزئی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو اگلی ملاقات میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔