قائمہ کمیٹی :ٹریڈ آرگنائزیشن کی مدت تین سال کرنے کی سفارش
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے ٹریڈ آرگنائزیشن کی مدت تین سال کرنے کی سفارش کردی ۔
کمیٹی نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کی موجودہ باڈی کی مدت میں بھی ایک سال کی توسیع کرنے کی سفارش کی۔ چیئرمین کمیٹی جاوید حنیف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ مشیر ایف پی سی سی آئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایکٹ میں جنوری میں تبدیلی کرکے ٹریڈ آرگنائزیشن کی مدت دو سال سے کم کرکے ایک سال کردی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ ترمیم کرکے فی الحال اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے ۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کی تجویز ہے کہ موجودہ باڈی کی مدت تین سال کی جائے تاہم سیکرٹری تجارت نے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ اس میں ترمیم کرسکتی ہے ۔