پی پی ایس سی:انفورسمنٹ آفیسر اور انویسٹی گیشن آفیسرکے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان

پی پی ایس سی:انفورسمنٹ آفیسر  اور انویسٹی گیشن آفیسرکے تحریری  امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں انفورسمنٹ آفیسر اور انویسٹی گیشن آفیسر کی اسامیوں کے 16مارچ کو لئے گئے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جس کے مطابق انفورسمنٹ آفیسر کی فیصل آباد ڈویژن میں 31 اسامیوں کیلئے 158 ، گوجرانوالہ ڈویژن میں 21 اسامیوں کیلئے 108 ،ملتان ریجن میں 26 اسامیوں کیلئے 132 ، ڈی جی خان ڈویژن میں 21 اسامیوں کیلئے 108 ،ساہیوال ڈویژن میں 14 اسامیوں کے لیے 76 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔اسی طرح انویسٹی گیشن آفیسر کی بہاولپور ریجن میں 19 اسامیوں کیلئے 91 ،ڈی جی خان ریجن میں 22 اسامیوں کیلئے 112 ، فیصل آباد ریجن میں 22 اسامیوں کیلئے 115 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سائیکلوجیکل اسیسمنٹ کے لیے بلایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں