انسانی حقوق کی یادگار کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں نصب انسانی حقوق کی یادگار کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آفس اعتراض کی موجودگی میں اپیل قابل سماعت نہیں ، آپ کو سپریم کورٹ میں ہی یہ درخواست دائر کرنی چاہیے ۔