آڈیو لیک کیس :علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار

آڈیو لیک کیس :علی امین  کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں زیر سماعت آڈیولیک کیس میں فاضل عدالت میں جج کی تعیناتی نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے سیشن جج کے چارج سنبھالنے اور متعلقہ کورٹ میں کسی اور جج کے ٹرانسفر نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہوسکی اور علی امین گنڈاپور کے مسلسل غیر حاضر ہونے کی بنا پر پہلے سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے کیس کی سماعت 18 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں