عید پر پٹرول 3.18 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان
اسلام آباد (آئی این پی)بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی پڑنے کا امکان ہے ۔
عالمی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی قیمتیں کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر چالیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پٹرول کی قیمت سات ڈالر چوبیس سینٹ سے کم ہو کر پانچ ڈالر چوراسی سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے ۔ اسی طرح عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت میں بھی ساٹھ سینٹ کی کمی دیکھی گئی ہے ۔ عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی قیمت کے مطابق پاکستان میں پٹرول تین روپے اٹھارہ پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل تین روپے فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے ۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے آئندہ قیمتوں کے تعین کے وقت کیا جائے گا۔