جسم میں ہونیوالے مستقل درد ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتے

جسم میں ہونیوالے مستقل درد ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتے

لاہور(نیٹ نیوز)جسم کے مختلف اعضا میں مستقل رہنے والا درد بعض اوقات مشکلات کا باعث بن سکتا ہے اور حال ہی میں ہونے والی تحقیق میں ایسے درد کو ہائی بلڈ پریشر کا باعث بھی قرار دیا گیا ہے جو کمر، گردن، معدے اور گھٹنوں سمیت پورے جسم میں بھی ہوسکتا ہے ۔

طبی جریدہ ہائپر ٹینشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دائمی درد خاموشی سے بلند فشار خون کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے ، ہائی بلڈ پریشر کو ہائپرٹینشن بھی کہا جاتا ہے ، جس سے ہارٹ اٹیک اور خون کی نالیوں کو نقصان پہنچتا ہے ،محققین نے دائمی درد کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کا جائزہ لینے کے لیے دو لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا لیا اور یہ نتیجہ سامنے آیا کہ جن لوگوں کو درد نہیں ہوتے ان کے مقابلے میں جن لوگوں کو مستقل درد رہتا ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور یہ خطرہ سب میں ایک جیسا نہیں ہوتا کیونکہ جن لوگوں کو جسم کے زیادہ اعضا میں درد رہتا ہے ان کو ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ زیادہ رہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں