چین نے چاند پر ریڈیو دوربین نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا

بیجنگ(نیٹ نیوز) چینی سائنسدانوں نے چاند کے دور دراز حصے پر ایک ریڈیو دوربین نصب کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے ۔۔۔
یہ چاند کا وہ حصہ ہوگا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔ اس ریڈیو ٹیلی سکوپ کی تیاری 2030 کی دہائی میں مکمل ہونے کی امید ہے ۔ یہ دوربین 7,200 تار انٹینا پر مشتمل ہوگی جو تتلی جیسی شکل میں 30 کلو میٹر کے رقبے پر محیط ہوگی۔چاند پر رکھے جانے سے یہ ریڈیو دوربین سائنسدانوں کو مختلف کائناتی اسرار کا مطالعہ کرنے میں مدد دے گی کیونکہ اس میں زمینی سگنلز کی مداخلت سے پاک سیاروں، کہکشاں اور بلیک ہول کے ریڈیو سگنلز کا بلا روک ٹوک مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ یہ دوربین چین کو ایسے نئے سیارے دریافت کرنے میں مدد دے سکتی ہے جو انسانی رہائش کے لیے موزوں ہو سکتے ہیں۔ یہ کائنات کی ابتدا کے بارے میں بھی بصیرت فراہم کریگا۔