توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والی سماعت منسوخ

 توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والی سماعت منسوخ

راولپنڈی، اسلام آباد (خبر نگار ، اپنے نامہ نگار سے )اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج 26 مارچ کو اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چودھری کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج بدھ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔خالد یوسف چودھری نے کہا کہ آج عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ دی جائے گی۔ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 190 ملین پاؤنڈزریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست میں درخواست گزار وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں، سماعت شروع ہونے پر شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ لیڈکونسل بیرسٹر سلمان صفدر ہیں جو سپریم کورٹ تھے اور وہاں سے آرہے ہیں، کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے ، استدعا ہے کہ عدالت یہ کیس آخرمیں سن لے ،جس پر قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے کہاکہ کیس کی سماعت پھر عید کے بعد تک ملتوی کر دیتے ہیں،شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہاکہ عید کے بعد نہ رکھیں، کچھ دیر بعد دوبارہ سُن لیں،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگرنے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا، سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر رہے ہیں،عدالت نے سزامعطلی کی درخواستوں پر سماعت عید کے بعد تک کیلئے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں