اے این پی کا دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری کیخلاف رٹ خارج ہونے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کیخلاف دائر رٹ پٹیشن خارج ہونے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے اے این پی کے صدر ایمل ولی خان کی جانب سے دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے دائر رٹ پٹیشن خارج کردی تھی۔ ایمل ولی خان کا موقف ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اس معاملے کو بالکل بھی اس طرح ادھورا چھوڑنے والی نہیں ، ہم اس معاملے کو سپریم کورٹ میں لے کر جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق بابر خان یوسفزئی کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔