غازی گھاٹ ٹول پلازہ پر ٹرک کی ٹکر، 2 بھائیوں سمیت 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

غازی گھاٹ ٹول پلازہ پر ٹرک کی ٹکر، 2 بھائیوں سمیت 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈیرہ غازیخان، دراہمہ ،یارو کھوسہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)انڈس ہائی وے غازی گھاٹ ٹول پلازہ پر المناک حادثہ،تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے دوموٹر سائیکل سوار بھائیوں سمیت تین افراد جا ں بحق اوردو شدید زخمی ہوگئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ٹرک ڈرائیورفرار ہوگیا۔ریسکیو1122نے زخمیوں اور لاشو ں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے ملتان روڈ پر غازی گھاٹ ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 5 افراد کو کچل ڈالا جس سے دوسگے بھائی 16 سالہ محمد قاسم اور10 سالہ محمد اعظم جبکہ 10 سالہ محمد احمد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 30سالہ حنیف اور30 سالہ ظفر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ، جاں بحق ہونے والے قاسم اور اعظم سگے بھائی تھے ۔ تھانہ دراہمہ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ۔ ایم ایس علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمن عامر قیصرانی نے بتایا کہ زخمیوں کو بہتر علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاہم زخمی حنیف اور ظفر کی حالت تشویشناک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں