ملک بھر میں آج سے رمضان کے آخرتک بارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں آج سے رمضان  کے آخرتک بارشوں کی پیشگوئی

لاہور (آئی این پی،اے پی پی) رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری کر دیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل سے 27 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔لاہور، راولپنڈی، جہلم، گجرات، نارووال، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بھکر اور ساہیوال میں بادل برسیں گے ،خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں