پاکستانیوں کے امریکا داخلے پر پابندی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ترجمان امریکی وزارت خارجہ

  پاکستانیوں کے امریکا داخلے  پر پابندی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا  ترجمان امریکی وزارت خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جسکے تحت ویزا پروگرام پر نظرثانی کی جائے گی۔ فیصلے کا مقصد امریکا کو غیرملکی دہشتگردوں سے محفوظ رکھنا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے سٹیٹ یونین سے خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا۔ امریکا آباد پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ امریکا میں داخلے کی درخواست دینا ہو تو تمام باتیں درست بتانی چاہئیں، غیر قانونی طور پر امریکا داخلے پرسزا ملے گی۔ مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا امریکی آرڈر میں 41 ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں