لاہور سمیت پنجاب میں 22 ڈی ایس پی تبدیل، 78انسپکٹرز کی ترقی

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے 22 ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی منظوری سے عابد محمود کو ڈی ایس پی نیو ٹاؤن راولپنڈی ، اشرف تبسم کو ڈی ایس پی گوجرہ۔۔۔
ثناء کو ڈی ایس پی صدر راجن پور ، فرخ اظہر کو ٹریفک افسر صدر فیصل آباد ،اظہر عباس کو ڈی ایس پی بٹالہ کالونی فیصل آباد ،آفتاب صابر کو ڈی ایس پی سمندری فیصل آباد ،احسان ظفر کو ڈی ایس پی صدر شیخوپورہ ، منیر احمد کو ڈی ایس پی پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ریاض کو ڈی ایس پی بڑا گھر ننکانہ صاحب ،ظفر اقبال کو ڈی ایس پی کلرکوٹ بھکر ، اکرم کو ڈی ایس پی پنڈ دادنخاں ،سرفراز حسین کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ لیہ ،نصیر احمدکو ڈی ایس پی بٹالین 5 پنجاب کانسٹیبلری لاہور ،وسیم فراز کو ڈی ایس پی بٹالین 2 پنجاب کانسٹیبلری راولپنڈی ، ندیم ملک کو ڈی ایس پی سی آر او راولپنڈی ،عمران سعید کو ڈی ایس پی صدر نارووال ،فضل احمد کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن آر او گوجرانوالہ ، جاوید اختر کو ڈی ایس پی صدر بہاولنگر ،اکمل بسرا کو ڈی ایس پی چشتیاں بہاولنگر ، یونس علی کو اے ڈی آئی جی بہاولپور ، قدیر بشیر کو پی سی سیو ن لاہور اور ندیم طارق کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سپیشل برانچ شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب 78 انسپکٹرز کو بطور ڈی ایس پی ترقی دیدی گئی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ اجلاس میں 200 سے زائد انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 78 انسپکٹرز کو ترقی دی گئی۔ ڈی ایس پی ترقی پانے والوں میں انسپکٹر ظفر اقبال، منورحسین،راؤ دلشاد، آصف عطا، سردار افضل،نصر اللہ خان چٹھہ، فیصل عباس، اقبال، ارشد، قمر ساجد، ذوالفقار بازید، عمران حیدر، ساجد، حمید، عامر اقبال، خالد محمود، عبدالغفارخان، زیارت، شاہد نذیر، وحید اختر، اشتیاق بخاری، عبدالباسط، محمود ، زبیر احمد، عبدالعظیم، عظمت ، ذوالفقار ، اسد رشید، انصر فاروق، شہزاد اصغر، اخترمحمود، صغیر احمد مرزا، قمر عباس، افتخار، جاوید، آصف رشیدملک، سراج حمید، اشتیاق خان، عبدالستار، شفقت ، خالد محمود، محمود الحسن صابر، انیل انور، بابر اشرف، صبغت اللہ، سلیم اختر خان، طاہر حسین، راشد ظہیر، ذوالفقار علی، ظفر اقبال، حسین حیدر، افضل، یعقوب، محمود اکبر،تجمل شاہ، ریاض احمد، عبدالشکور، نذر ، وسیم اکبر، الیاس حیدر، نعیم اختر، اکبر محمود، اشرف، عبدالمجید،ذکی ریحان، سلیم کامران، فیاض ، سجاد اکبر، سمیع اللہ خان، سجاد ، زمان رضا، یاسر مطلوب، اکبر عباس، عبدالغفار، طاہر انیس، خان شبیر، ارشد قیوم، عابد اور ارشاد حسین شامل ہیں۔