عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے احتجاج :فیصل

اسلام آباد:(دنیا نیوز) تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے احتجاج ہوگا۔
دنیا نیوزکے پروگرام‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ سمیت بہت سارے وکلا کوسیاست کا تجربہ نہیں ہے ، عمران خان کی رہائی کے لیے پہلے اور آئندہ بھی کوششیں کرتا رہوں گا، میری خواہش ہے بانی جلد سے جلد جیل سے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگربانی کا بیانیہ نہیں آئے گا توہمارے لیے مشکل ہو جائے گی، عدالت کا فیصلہ اگربلینکٹ بین ہوگا توچیلنج کریں گے ، ہمارے بہت سے وکلا سیاسی طورپرنابالغ ہیں، وکلا کوسیاسی صورتحال کوبھی دیکھنا چاہیے تھا۔وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مقتدرہ سے بات کرنے کا بیان دینا بچگانہ حرکت ہے ، ایسی بات سے ہمارے اتحادی پریشان ہو جاتے ہیں، تحریک انصاف میں کوآرڈی نیشن کی بھی کمی ہے ، پی ٹی آئی کا ورکرزایک سوال کرتا ہے بانی کب باہرآئیں گے ۔فیصل چودھری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں، مولانا فضل الرحمن کے جوتحفظات ہیں ، انہیں حل ہونا چاہیے ۔