لاہور ہائیکورٹ:سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس منتقل کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس اے ٹی سی کورٹ نمبر 2 سے ٹرانسفر کرانے کی درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ اس کیس میں جج بدل گیا ہے تو کیس تو ویسے ہی منتقل ہوگیا ہے۔
درخواست گزار جواد حامد کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس اے ٹی سی کورٹ نمبر 2 کے معزز جج پر عدم اعتماد کرتے ہیں لہذا کیس کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کاحکم دیا جائے۔