سعودی عرب:حج 2025 کیلئے ویکسین لازمی قرار

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دے دی۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق بغیر ویکسی نیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہو گی۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ دوران حج متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت سے متعلق دستاویزات بشمول ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔