پینسرہ :ٹرانسپورٹروں سے بھتہ وصول کرنے پر 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا میں ٹرانسپورٹروں سے بھتہ وصول کرنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔۔۔
تفصیلات کے مطابق سدھو پورہ کے رہائشی زین علی سے جھنگ روڈ پر ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے پینسرہ سے ملزمان رضوان ،منور ،ندیم وغیر نے 4 نامعلوم ا فراد کے ہمراہ 2 لاکھ بھتہ وصول کیا اور ٹرانسپوrٹ چلانے کی اجازت دی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔