خطے میں امن کیلئے پاک امریکا تعاون اہم ضرورت : چیئرمین سینیٹ

خطے میں امن کیلئے پاک امریکا تعاون اہم ضرورت : چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار کلیدی ہے، خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک امریکا تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 چیئرمین سینیٹ سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے ملاقات کی، دونوں ممالک کے تاریخی ، دیرینہ اور سفارتی تعلقات، تجارتی تعاون، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زرعی شعبے میں شراکت داری اور سکیورٹی تعاون کے اہم امور زیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا امریکا پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے ، امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے ، تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید امریکی سرمایہ کاری ضروری ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا انسداد دہشتگردی میں پاکستان کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں، عالمی اور افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ملاقات میں پارلیمانی سفارتکاری کو مزید فروغ دینے ، عوامی روابط مزید مستحکم کرنے ، سفارتی تعلقات میں بہتری کیلئے مسلسل رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ بائیوٹیکنالوجی، خلائی تحقیق اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں