پاکستان پوسٹ: 1189 اسامیوں پر بھرتی کالعدم قرار دوبارہ ٹیسٹ کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر 1189 اسامیوں پر دوبارہ ٹیسٹ وانٹرویو لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کے تحت خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر ، جنوبی پنجاب ،فیڈرل ایریاوگلگت وبلتستان سرکل میں دوسال قبل ہونے والی بھرتیوں کو کالعدم قرار دیاہے ۔ ڈی جی پوسٹ آفس نے پوسٹ ماسٹر جنرل ، ڈویژن اور سرکل آفس کو احکامات جاری کیے ہیں، مذکورہ اسامیوں پردوبارہ تحریری ٹیسٹ و انٹرویولیے جائیں گے ۔ ڈی جی کے احکامات کے مطابق مذکورہ اسامیوں پر قابلیت،تجربہ اور اہلیت کے مطابق امیدواروں سے ٹیسٹ لیا جائے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔