کاہنہ :دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دکاندار جاں بحق

کاہنہ :دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دکاندار جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے دوران دکاندار جاں بحق ہو گیا ، ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی۔ علی بھٹی گروپ اور ذیشان علی گروپ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملک بوٹا نامی دکاندار مار ا گیا جس نے علاقے میں پنکچر لگانے والی دکان بنا رکھی تھی ۔ پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں