پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست ، پنجاب حکومت سے جواب طلب

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان  پر جلسے کی درخواست ، پنجاب  حکومت سے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ضلعی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ عدالتی حکم پر جلسے کی اجازت کے لیے ہوم سیکرٹری پنجاب کو درخواست دی لیکن ہوم سیکرٹری نے ابھی تک تحریک  انصاف کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا،درخواست میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کی جماعت جلسہ کرنا چاہتی ہے لیکن اسکی اجازت نہیں دی جا رہی ۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی-

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں